معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے 

معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ...
معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کامیڈین منور فاروقی ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ۔بینگلور پولیس نے ہندو انتہا پسندوں کے دباو پر منور فاروقی کا پروگرام منسوخ کردیا جس پر معروف بھارتی کامیڈین نے دلبرداشتہ ہو کر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’نفرت جیت گئی، فنکار ہار گیا‘۔

29 سالہ مسلمان کامیڈین کو پچھلے دو ماہ کے دوران انتہا پسندوں کی وجہ سے اپنے 12 شو منسوخ یا ملتوی کرنے پڑ گئے۔ اس سے پہلے منور کو ہندر انتہا پسندوں کی وجہ سے گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ منور فاروقی کے مطابق بینگلور میں شو سے پہلے ہی 600 سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے اور اس پروگرام کا مقصد فلاحی ادارے کی مدد کرنا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -