محمد یوسف کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان 

محمد یوسف کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان 
محمد یوسف کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی جانب سےبیٹنگ کوچ کےلیےوقتی طور پرنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کےبیٹنگ کوچ محمدیوسف کا نام زیرغور ہے جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس میں باولنگ کوچ کے خالی عہدے پر سابق فاسٹ باولر عمر گل کو عارضی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہےکہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی اورقومی ٹیم میں بطوربیٹنگ کنسلٹنٹ ذمہ داریاں سرانجام دینےوالےمیتھیو ہیڈن نےبھی ٹی20 ورلڈ کپ تک خدمات انجام دیں جبکہ پاکستانی ٹیم کیساتھ بطور باولنگ کنسلٹنٹ موجود ورنن فلینڈربھی بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد یکم دسمبر سے اپنی ذمہ داری سے الگ ہو جائیں گے۔

 ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں بھی پاکستان ٹیم کا عارضی کوچنگ سیٹ اپ ہوگا جس کے تحت بیٹنگ اور باولنگ کے عارضی کوچز کی تعیناتی ہو گی، اس حوالے سے پی سی بی نےمشاورت بھی شروع کر دی ہےتاہم بعد ازاں قومی ٹیم کیلئے مستقل کوچز کی تعنیانی کیلئے پی سی بی جلد اشتہار دے گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے نو دسمبر کو کراچی پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے دوران تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -