این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری کا معاملہ، فواد چوہدری اپوزیشن پارٹیوں پر برس پڑے

این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری کا معاملہ، فواد چوہدری اپوزیشن پارٹیوں پر برس ...
این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری کا معاملہ، فواد چوہدری اپوزیشن پارٹیوں پر برس پڑے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اپوزیشن پارٹیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ سب سیاسی بونےہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ن لیگ ووٹ کوعزت دوکانعرہ لگاتی ہے، ووٹ کو دو ،دو ہزارمیں خریدناووٹ کوعزت دیناہے؟ن لیگ اداروں کوبلیک میل کررہی ہے۔یہ لوگوں کولالچ دےکرالیکشن لڑتے  ہین۔ سیاست مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرکےبس کی بات نہیں۔ مریم نوازنےکہامیری لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیدادنہیں،بعد میں پتہ چلامریم نوازکی لندن میں بھی اربوں روپےکی جائیدادہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کوای وی ایم سےگھبراہٹ ہوتی ہے۔عمران خان کاپورےپاکستان میں ووٹ ہے۔پیپلزپارٹی بینظیرکی نہیں آصف زرداری اوربلاول کی پارٹی ہے۔ان کےکرتوتوں کی وجہ سےآج پاکستان مشکلات کاشکارہے۔

مزید :

قومی -