اسلام آباد میں رضی الدین شیخ تقریری مقابلے کا آغاز ہوگیا 

 اسلام آباد میں رضی الدین شیخ تقریری مقابلے کا آغاز ہوگیا 
 اسلام آباد میں رضی الدین شیخ تقریری مقابلے کا آغاز ہوگیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رضی الدین شیخ تقریری مقابلے کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے 500 طلباو طالبات پر مشتمل 64 سکولوں کی ٹیمیں حصہ لیں گے۔


 رزی الدین شیخ تقریری مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر سے مقرر نے اسلام آباد کا رخ کرلیا ہے ۔تقریری مقابلے میں 500 طلباو طالبات 64 ٹیموں میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے ۔مقابلے کی میزبان سٹی سکول کی پرنسپل سمیرا توصیف کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اس بار تقریری مقابلے کی میزبانی کا موقع ملا کورونا کی وجہ سے دوسال سے اس مقابلے کا انعقاد آن لائن کیا جارہا تھا ،اس مقابلے سے طلبا و طالبات کو حاضرین کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو دیکھانے کا موقع میسر آئے گا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات بھی خوش نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا غیر نصابی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز پر خوش ہیں ،یہاں ملک بھر کے بہترین مقرر کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے خوش ہیں ۔تقریری مقابلے 30 نومبر تک جاری رہیں گے۔