ڈاکٹر عارف علوی کی ترکی اور آزربائجان کے صدور سے ملاقات ، تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ڈاکٹر عارف علوی کی ترکی اور آزربائجان کے صدور سے ملاقات ، تجارتی اور معاشی ...
 ڈاکٹر عارف علوی کی ترکی اور آزربائجان کے صدور سے ملاقات ، تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اشک آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی اور آزربائجان کے صدور رجب طیب اردگان اورالہام علییف  سے اشک آباد میں الگ الگ  ملاقات کی جس میں  تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

اتوار کو ہونے والی ملاقات میں اقتصادی تعاون تنظیم کے مقاصد کے حصول کے لیے تنظیم کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خطے اور باالخصوص اسلامی ممالک کو مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اشک آباد میں آذربائجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات ہوئی ،دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون، تجارت اور معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں ممالک کے صدور نے علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے، دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ۔اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائجان کے مابین سیاسی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -