300روپے کی خاطر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

300روپے کی خاطر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
300روپے کی خاطر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے 55سالہ خاتون کو 300 روپے کی خاطر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ گھر کی دہلیز پر پیش آیا،ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر مصباح نامی خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اہل خانہ کے مطابق  مصباح بہو کے ساتھ شاپنگ کر کے گھر آ رہی تھی ۔ ایف آئی آر متن کے مطابق ڈاکو 300 روپے نقدی اور فون لوٹ کر فرار ہوئے۔پولیس نے ڈکیتی اور قتل کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -