’ تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں‘مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا 

’ تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں‘مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں ...
’ تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں‘مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 15 سال سے عوام ایک ہی تقریر سُن رہی ہے، تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں، روٹی نہیں ، آٹا نہیں، گیس نہیں،صرف کنٹیر کی گفتگو ۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے بیان پر ردعمل سیتے ہوئے کہا کہ  18000 ارب کے قرضے اور 1200 ارب کے کورونا فنڈ کا حساب دو  ،جواب نواز شریف شہباز شریف،  آٹا چینی قرضہ کمیشن کی رپورٹ مانگو ،نواز شریف شہباز شریف ،عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کلہ واحد حکومت ہے عمران صاحب خود اور کرائے کے ترجمانوں کو کنٹینر سے اترنے نہیں دے رہے، پوچھو ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہے؟جواب آئے گا  نواز شریف ،شہباز شریف، پوچھو ڈسکہ کا الیکشن چوری کیوں کیا ؟جواب آئے گا نواز شریف، شہباز شریف۔