پاکستانی باڈی بلڈر نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں دو میڈل جیت لیے

پاکستانی باڈی بلڈر نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں دو میڈل جیت لیے
پاکستانی باڈی بلڈر نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں دو میڈل جیت لیے

  

میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی باڈی بلڈر  جہانزیب حفیظ نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کے دو مقابلوں میں  گولڈ اور سلور میڈل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ سپین کے شہر ویلنشیا میں ہو رہی ہے۔  جہانزیب حفیظ نے فزیک اینڈ فٹنس کیٹگری میں گولڈ اور سلور میڈل جیتا۔ میڈل جیتنے والے جہانزیب  حفیظ کا تعلق لاہور سے ہے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے ملک کا نام روشن کرنے پر جہانزیب حفیظ کو مبارکباد دی ہے۔

مزید :

کھیل -