اسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
اسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دو ہفتوں میں کراچی کا دورہ کریں گے اور گرین لائن  بس سروس کاافتتاح کریں گے۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ کراچی کادیرینہ مطالبہ مردم شماری رہاہے۔ وزیراعظم نےفیصلہ کیاہر 5 سال بعدمردم شماری کرائی جائےگی۔اب شروع ہونے والی مردم شماری 2022 میں  مکمل کردی جائےگی۔سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےمقامی حکومتوں سےاختیارات چھین لیےہیں۔صوبائی حکومت کےنئےنظام کومستردکرتےہیں۔سندھ حکومت نےجعلی مقامی حکومت کااعلان کیا۔ سندھ کےعوام کےساتھ ظلم برداشت نہیں کیاجائےگا۔ کراچی ترقی کرےگا تو پاکستان ترقی کرےگا۔

مزید :

قومی -