فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، نارتھ افریقی مسلمان ملک مراکش نے بیلجئم کو شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، نارتھ افریقی مسلمان ملک مراکش نے بیلجئم ...
فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، نارتھ افریقی مسلمان ملک مراکش نے بیلجئم کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر موجود مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجیئم کو ورلڈکپ میں 2 صفر سے شکست دی۔مراکش اور بیلجیئم کے درمیان ہونے والے میچ میں مراکش نے غیر متوقع طور پر عالمی نمبر دو بیلجیئم کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا، اُن کے کھلاڑیوں نے نہ صرف اپنے گول کا بہت اچھا دفاع کیا بلکہ وقفے وقفے سے حریف گول پر حملہ آور ہوکر اُنہیں بھی پریشان کیے رکھا۔

 پہلے ہاف میں مراکش نے گیند بیلجیئم کے گول میں پہنچادی تھی مگر ریفری نے آف سائیڈ کے سبب وہ گول مستر د کردیا، کھیل کے 73ویں منٹ میں صابری مراکش کے لیے پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوگئے، بالکل آخری لمحات میں ابوخلال نے سکور کر کے مراکش کی برتری دو صفر کردی جو کہ حتمی ثابت ہوئی۔بیلجیئم کے خلاف فتح کے بعد مراکش گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن جبکہ جاپان نے جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل -