نیشن ہا کی کپ، پاکستان جنوبی افریقہ میں آج جوڑپڑے گا

      نیشن ہا کی کپ، پاکستان جنوبی افریقہ میں آج جوڑپڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک) نیشن ہاکی کپ میں پاکستان کی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی  ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ ایونٹ کے لئے بھرپور تیار ی کی ہوئی ہے اور آج جیت کا عزم لیکر میدان میں اتریں گے مزید کہا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسری پوزیشن حاصل کی جس کا ہمیں اس ایونٹ میں ضرور فائدہ حاصل ہوگا ٹیم متوازن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ہر کھلاڑی سے آج عمدہ کھیل کی امید ہے۔