نوشہرہ ورکاں: مہندی میں فائرنگ، دُلہا کا بہنوئی جاں بحق، بھانجا زخمی

نوشہرہ ورکاں: مہندی میں فائرنگ، دُلہا کا بہنوئی جاں بحق، بھانجا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) مہندی کی تقریب میں فائرنگ، دولہا کا بہنوئی جاں بحق بھانجا زخمی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں منج والی کے رہائشی ثناء اللہ کے بیٹے منور کی مہندی کی تقریب جاری تھی کہ دولہا کے خالہ زاد احسان علی نے فائرنگ شروع کر دی گولیاں سامنے کھڑے دولہا کے بہنوئی محمد زمان سکنہ ڈیرہ تارڑاں والا جنڈیالہ شیر خان اور اس کے 10 سالہ بیٹے اسد علی کی جا لگی جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا جہاں محمد زمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس نے مقتول کے بھائی جاوید کی مدعیت میں ملزم احسان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ 
ہے یاد رہے کہ علاقہ نوشہرہ ورکاں میں پولیس کی نااہلی سے آئے روز ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس سے متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے علاقہ نوشہرہ ورکاں میں قانون کی بالادستی کے لئے دبنگ اور پیشہ ورانہ پولیس افسران کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے۔

مزید :

علاقائی -