پی ٹی وی کا عرو ج واپس لانے کی ضرورت ہے، جاوید رضا

  پی ٹی وی کا عرو ج واپس لانے کی ضرورت ہے، جاوید رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار جاوید رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کا عروج واپس لانے کے لئے انقلابی اقدامات نا گزیر ہیں، جس طرح نجی ٹی وی چینلز پر ڈرامہ سیریلز آن ائیر ہو رہی ہیں اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی وی انتظامیہ کو بھی لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کو پرائیویٹ پروڈکشن سے ڈرامے خریدنے کی بجائے پہلے کی طرح اپنی پروڈکشن کرنی چاہیے۔ ایک دور تھا جب پی ٹی وی پر ڈرامہ پیش ہوتا تھا تو جاندار کہانی کی وجہ سے شاہراہیں اور گلیاں محلے سنسان ہو جایا کرتے تھے۔سوال یہ ہے کہ کیا وجہ ہے اتنے وسائل ہونے کے باوجود پی ٹی وی اپنی ساکھ بحال نہیں کر پارہا۔پی ٹی وی نجی شعبے کے ٹی وی چینلز کے لئے ماں کی حیثیت رکھتا ہے لیکن آج اس کی حالت سب کے سامنے ہے۔ پی ٹی وی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس ادارے کے نام کو ایک بار پھر بلند کرنے کے لئے نامور رائٹروں سے اچھے اسکرپٹس لکھوائے جائیں اور سینئرپروڈیوسرز کو ذمہ داری سونپی جائے کہ وہ ڈرامے بنائیں تاکہ ایک بار پھر پی ٹی وی  سے شاہکار ڈرامے پیش کئے جا سکیں۔

مزید :

کلچر -