ماڈل بازاروں میں ارزاں نرخوں پر اشیاء ضروریہ فراہم

ماڈل بازاروں میں ارزاں نرخوں پر اشیاء ضروریہ فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)سیکرٹری انڈسٹری لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور مقررہ ریٹ پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی،سیکرٹری انڈسٹری نے صوبے بھر کے ماڈل بازاروں کے مینجرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ مختلف سٹالز میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں، کوالٹی اور فراہمی کا باقدگی سے جائزہ لیں، صارفین سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے بارے میں بھی  دریافت کیا جائے اور عوامی شکایت کو اولین ترجیح پر حل کرے۔ ماڈل بازار میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا جائے ماڈل بازاوں میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے سرگرمیاں بھی تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی،، دوسری طرف ماڈل بازاروں میں سبزیوں کے ریٹ کچھ اس طرح ہے کہ آلو نیا کچا چلکا ڈی سی ریٹ 73  روپے ماڈل بازار ریٹ 70 پیاز اول ڈی سی ریٹ  187 روپے ماڈل بازار ریٹ 180روپے، لہسن دیسی ڈی سی ریٹ 240،ماڈل بازار ریٹ 230روپے  ادرک تھائی لینڈ ڈی سی ریٹ  330 روپے ماڈل بازار ریٹ 325روپے، کھیرا فارمی ڈی سی ریٹ  63روپے،ماڈل بازار ریٹ 60 روپے، لیموں چائینہ  ڈی سی ریٹ 70روپے ماڈل بازار ریٹ 65روپے، سبز مرچ اول ڈی سی ریٹ  105روپے ماڈل بازار ریٹ 100 روپے، میتھی ڈی سی ریٹ 47  روپے ماڈل بازار ریٹ 45، بینگن ڈی سی ریٹ 45 روپے ماڈل بازار ریٹ 42 روپے  بند گوبھی ڈی سی ریٹ 55 روپے ماڈل بازار ریٹ 50بھنڈی ڈی سی ریٹ 85 روپے ماڈل بازار ریٹ 80، اروی ڈی سی ریٹ 95 روپے ماڈل بازار ریٹ 90روپے، مٹر ڈی سی ریٹ 173 روپے، ماڈل بازار ریٹ 170 ٹینڈے فارمی ڈی سی ریٹ 42روپے ماڈل بازار ریٹ 40 روپے  پالک فارمی ڈی سی ریٹ 30  روپے ماڈل بازار 27 روپے میں فروحت کئے جا رہے ہے اسی طرح پھل بھی عام مارکیٹ سے سستے داموں فروحت کئے جا رہے ہے۔