یوٹرن خان ملکی نظام کو اپنی ضد کی نذر کرنا چاہتا ہے، حسن مرتضیٰ

یوٹرن خان ملکی نظام کو اپنی ضد کی نذر کرنا چاہتا ہے، حسن مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ یوٹرن خان پورے نظام کو اپنی ضد کی نذر کرنا چاہتا ہے۔ خان صاحب کو صرف وہ نظام سوٹ کرتا ہے جس میں وہ وزیر اعظم ہوں۔اپنے ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے پر انکے اپنے گھر میں جھگڑا پڑ جانا ہے۔ پنجاب کی جوڈیشل حکومت عدم اعتماد کے خوف سے مسلسل اسمبلی اجلاس بلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاڈلا پھر سے سلیکٹڈ بننے کیلئے اپنا آخری پتہ بھی شو کر بیٹھا ہے۔فتنے کی اندھی چالوں کا پارلیمانی طریقے سے جواب دیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی سسٹم بچانے کیلئے تمام آئینی اور جمہوری آپشنز استعمال کرے گی۔
خان صاحب آپکی بھلائی شاہراہ دستور سے پارلیمنٹ میں واپسی میں ہے۔