عوام کیلئے خوشخبری، لیبارٹری ٹیسٹ میں تمام سبزیاں کلیئر قرار 

عوام کیلئے خوشخبری، لیبارٹری ٹیسٹ میں تمام سبزیاں کلیئر قرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           لاہور(اپنے نمائندہ سے)پنجاب کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری،صوبہ بھر کی سبزی منڈیوں، دکانوں اور ریسٹورنٹس سے لیے گئے سبزی کے نمونے لیبارٹری سے پاس۔ تفصیلات کے مطابق انڈسٹریل ویسٹ سے اُگی سبزیاں تلف کرنے کے بعد ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نمونے لینے کا حکم دیا تھا۔ نمونے مختلف سبزی منڈیوں، دکانوں اور کھانے پینے کے پوائنٹس سے لیے گئے۔سبزی میں آرسینگ، کولی فارم، ای کولائی سمیت کیمیکلز اور جراثیموں کی چیکنگ کی گئی۔کل 148 مقامات سے مختلف سبزیوں کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ تمام نمونے کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی لیبارٹری میں چیک کیا گیا۔کسی بھی جگہ کی سبزی میں کیمیکل یا جراثیم کی موجودگی نہ پائی گئی۔چند سبزیاں باسی ہونے کی وجہ سے لیبارٹری میں فیل ہوئیں لیکن کیمیکل پیرامیٹر پر سب پاس ہوئیں جو کہ قابل تعریف ہے۔چند ہفتے قبل انڈسٹریل ویسٹ سے اُگی سبزیوں کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہوئے تھے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام الناس تک پہنچنے والی خوراک کے معیار کی نگرانی پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انڈسٹریل ویسٹ سے اُگی سبزیوں میں جراثیم اور آراینک پایا گیا تھا جس کے بعد مہم شروع کی گئی۔