نااہل حکومت کی وجہ سے ملکی سلامتی خطرے میں پڑ گئی، چودھری محبوب چاند

نااہل حکومت کی وجہ سے ملکی سلامتی خطرے میں پڑ گئی، چودھری محبوب چاند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری محبوب چاند نے لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملکی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لاقانونیت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ ملک معاشی اور اقتصادی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ کاشتکار ہو یا عام آدمی مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ اب حکومت سے چھٹکارا لازمی ہو گیا ہے۔ چوہدری محبوب چاند نے کہا روالپنڈی جلسے میں لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتا ہے بچوں نوجوان اور اولڈ ایج شہریوں کا جلسے میں جوش و خروش قابل دید تھا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس پر اپنی اوورسیز کمیونٹی کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔