تحریک لبیک پاکستان کا فری میڈیکل کیمپ

       تحریک لبیک پاکستان کا فری میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ علامہ خادم حسین رضوی کے عرس پر 3 روز مریضوں کو ادویات علاج اور چیک اپ کی سہولت دی گئی۔ ماہر ترین ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ رہنما میڈیکل ونگ تحریک لبیک پاکستان ڈاکٹر عمار بھٹی اور ڈاکٹر خالد چوہان رضوی نے سینکڑوں مریضوں کو طبی سہولت فراہم کی۔ مرکزی میڈیکل کیمپ تحریک لبیک پاکستان کے منتظم ڈاکٹر عمار بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین دن میں روزانہ کی بنیاد پر سینکٹروں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت دی گئی۔ تھیلیسمیا کے مریض بچوں کیلئے خون کے عطیات بھی جمع کئے گئے۔
 امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی نے زندگی بھر انسانیت کی مسیحائی، عشق رسول ص اور خدمت خلق کی تلقین کی۔

 ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف نوجوان سٹوڈنٹس نے رضاکارانہ طور پر عشاقان رسول ص کی صحت کیلئے دن رات محنت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی اور حافظ انس رضوی کی تحریکی کارکنان کی صحت و حفاظت کیلئے گہری دلچسپی اور فکر مندی امیر المجاہدین کے نقش قدم کی راہ پر گامزن جانشین کی عکاسی کرتی ہے۔