وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمودایاز کے بیٹے کی شادی بخیر و خوبی انجام پائی

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمودایاز کے بیٹے کی شادی بخیر و خوبی انجام پائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیو رسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایاز محمود کے بیٹے کا دعوت ولیمہ کا اہتمام لاہور کینٹ کے ایک مقامی شادی ہال میں کیا گیا جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سمیت شہرکی ممتاز شخصیات سیاست دانوں، بیورو کریٹس، ہسپتالوں کے پروفیسرز،ڈاکٹرز، تاجروں اور دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پروفیسر محمود ایاز کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی اور دلہا دلہن کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اہل خانہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔دعوت ولیمہ میں لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،سابق اسپیکر سردار ایاز صادق،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف، رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب نبیل اعوان،سیکرٹری اسپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن احمد جاوید قاضی، سابق اسپیشل سیکرٹر ی پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر صالحہ سعید،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائینسز کیڈین پروفیسر مسعود صادق سابق وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان،پنجاب گروپ آف کالجز اور دنیا میڈیا گروپ کے سربراہ میاں عامر محمود شیخ زید ہسپتال کے سابق چیئرمین اور سروسز ہسپتال کے شعبہ ڈرماٹولوجی کے سربراہ پروفیسر فرید احمد، پی جی ایم آئی و لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر، پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل، چیئر مین پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین،پروفیسر ارشاد احمد،پروفیسر صفدر علی شاہ،پروفیسر یعقوب قاضی،ڈاکٹر سلمان کاظمی،میو ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کے سربراہ پروفیسر یار محمد،سرجن پرفیسر اصغر نقی،سرجن پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف،صدر سی پی ایس پی پروفیسر شعیب شفیع،پروفیسر غیاث النبی طیب،سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ثاقب سعید،عابد باکسر،سابق پرنسپل سمز پروفیسرمحمد امجد،سابق ڈی آئی جی پولیس خالد فاروق،پروفیسر عطیہ مبارک، پروفیسر عائشہ شوکت، کامران لاشاری،پرفیسر محمد طیب،سابق وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر خاور محمود، پروفیسر عظمی حسین،پرفیسر شمسہ ہمایوں،پروفیسر وارث فاروقہ،پروفیسر محمود شوکت،ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹر منیر احمدملک،سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤ تھ پنجا ب ثاقب ظفر،ڈاکٹر زاہد پرویز،،پی ایم اے کے رہنما ڈاکٹر اظہار چوہدری،پروفیسر ارشد چیمہ، پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر ارشد چوہان، پروفیسر عظمیٰ حسین، پروفیسر ماحلیقہ سمیت دیگر نے پروفیسر محمود ایاز اور پروفیسر تحریم فاطمہ کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاجبکہ وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر محمود ایاز نے تمام شرکاء کو دعوت ولیمہ میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔