دفاعی و انٹیلی سپہ سالار کا انتخاب قابل ستائش فیصلہ ہے،عظمت علی شاہ

 دفاعی و انٹیلی سپہ سالار کا انتخاب قابل ستائش فیصلہ ہے،عظمت علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین شاہ عالم بورڈ مارکیٹس سید عظمت علی شاہ نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی و انٹیلی سپہ سالار کا انتخاب قابل ستائش فیصلہ ہے۔ سیاستدان پاک فوج کو متنازعہ کرکے ہزاروں شہدا کے مقدس خون کی بے حرمتی کا سلسلہ اب بند کردیں۔ سیاسی جماعتیں اور سیاستدان پاک فوج کے وقار کو مضبوط بنائیں۔
 غیور پاکستانی قوم پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ محب وطن پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔