ویووکا  نیا سمارٹ فون Y35 پاکستان میں متعارف 

  ویووکا  نیا سمارٹ فون Y35 پاکستان میں متعارف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (پ ر)ویوو نے اپنی سمارٹ فونز کی مشہور زمانہ  Yسیریز میں Y35کا اضافہ کر دیا۔ویوو کی  Yسیریز کم قیمت میں جدیدترین فلیگ شپ فیچرز مہیا کرنے کی وجہ سے خاص شہرت رکھتی ہے اور  Y35 بھی ان  ہی خصوصیات کا حامل ایسا سمارٹ فون ہے جسے نوجوانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ویوو Y35 میں سٹائل اور انڈسٹری کی سب سے بہترین  ٹیکنالوجی کو یکجا کر دیاگیا ہے۔ اس  ڈیوائس کو طاقتور کارکردگی کے لیے Snapdragon 680پرا سیسر سے آراستہ کیا گیاہے۔ مزید اس سمارٹ فون میں 5000mAhکی بڑی بیٹری کے ساتھ 44Wفلیش چارج کی سہولت بھی موجو د ہے۔اپنے طاقتور پرا سیسر اور بیٹری کی صلاحیتوں کی وجہ سے Y35آج کی مصروف زندگی کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ نیز اگر میموری کی بات کی جائے تو اس سمارٹ فون میں  128GB ROM موجود ہے جسے 1TB تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ ویوو Y35 میں Extended RAM 3.0کے ساتھ 8GB+8GB RAMکی سہولت بھی موجود ہے۔ویوو Y35 کی ایک اور خا ص بات اس کا 50MPٹرپل ریئر کیمر ہ ہے جو اپنے بڑے سینسر کے سا تھ انتہائی شفاف رنگوں میں حقیقت کے قریب تر فوٹوگرافی کو ممکن بناتا ہے۔ کیمرہ سسٹم کی بات کی جا ئے تو اس سمارٹ فون میں Super Night Camera  کے ساتھ Video Face Beauty اور  Multi-StylePortraitجیسے سمارٹ فیچرز بھی موجو د ہیں۔ یہ سمارٹ فون  Frosted Anti-Glare (AG) surfaceکے ساتھ دیکھنے  میں دلکش اورگرفت میں انتہا ئی آرامدہ ہے۔ ویوو Y35 میں فنگر پرنٹ  سکینرموبائل کے سائیڈ پاور بٹن میں دیا گیا ہے جس سے اس کی خوبصورتی میں اور بھی اضا فہ ہو گیا ہے۔Yسیریز کے اچھو تے فیچرز کو مزید  پرکشش بنانے کے لیے  ویوو Y35 کو اضافی طور پر Multi-Turbo 5.5ور Ultra-Game Modeسے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔ Multi-Turbo 5.5ا تعلق بر ق رفتار ملٹی ٹاسکنگ سے ہے  جبکہ  Ultra-Game Modeگیمنگ کے تجربے کو جدت سے ہم آہنگ کر کے بہت ہی پر لطف بنا تا ہے۔ 

مزید :

کامرس -