تحت کینولاکے پیداواری مقابلہ کا اعلان کردیا گیا

تحت کینولاکے پیداواری مقابلہ کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی):فیصل آباد،جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیلدار اجناس کی کاشت کے فروغ کے پروگرام کے تحت کینولاکے پیداواری مقابلہ کا اعلان کردیا گیاہے جس کیلئے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں تیل دار اجناس کی کاشت کے فروغ کے پروگرام کے تحت فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقابلہ ہوگا۔
 پیداواری مقابلہ برائے کینولامیں حصہ لینے والے کاشتکاراپنی درخواستیں 8 دسمبر تک متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں۔انہوں نے شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ3یا3ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد وخواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر زراعت کے دفتر سے مفت اور ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pkسے بھی ڈان لوڈ کئے جاسکتے ہیں جن کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی جس پر تمام شرائط درج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جیتنے والے کاشتکاروں کیلئے لاکھوں روپے کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -