کاشتکاروں کو مشروم کی کاشت کیلئے  سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت 

کاشتکاروں کو مشروم کی کاشت کیلئے  سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مشروم(کھمبی) کی کاشت کیلئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار صدف نما کھمبی، بٹن یا یورپی کھمبی، چینی کھمبی، شاہ بلوط کی کھمبی سمیت دیگر اقسام کاشت کر کے بھاری منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد اقبال نے بتایاکہ کھمبی کو عرف عام میں مشروم بھی کہاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی یا مشروم میں لحمیات کی مقدار 21.7 سے لے کر 40.8 فیصد تک ہوتی ہے۔
 انہوں نے کہاکہ کھمبی جہاں وٹامنز کا اہم ترین ذریعہ ہے وہیں اس کااستعمال شوگر، دل کے مریضوں کیلئے مثالی غذا اور موٹاپے کاشکار افراد کیلئے بہترین علاج بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی کو پلاٹس، کھیتوں کے علاوہ کمروں، شیلفوں یا پولی تھین کے تھیلوں میں بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چاول کی پرالی پر بھی کھمبی کی کاشت کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھمبی کی کامیاب کاشت اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -