حکومتی اتحاد الیکشن میں نہیں جائیگا  تو گھسیٹ کرلے جائینگے، فواد 

  حکومتی اتحاد الیکشن میں نہیں جائیگا  تو گھسیٹ کرلے جائینگے، فواد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد  الیکشن میں نہیں جائے گا تو انہیں گھسیٹ کرالیکشن میں لیکر جائیں گے،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے استعفوں سے64فیصد سیٹیں خالی ہوجائیں گی، پاکستان میں 64فیصد نشستوں پرالیکشن کرانے ہوں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے، یہ الیکشن سے جوتے اٹھا کربھاگ گئے ہیں، دعوی کرتا ہوں کہ راناثنااللہ،مریم اورنگزیب عوام میں نہیں جاسکتے،یہ عوام میں جائیں گے تولوگ انہیں انڈے ماریں گے،فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آبھی جائے تو فرق نہیں پڑتا،ہم اس تحریک عدم اعتماد کواٹھاکرباہرپھینک دیں گے اگر ان کے پاس 186لوگ ہوتے تو آج یہ حکومت میں ہوتے۔
فواد

مزید :

صفحہ اول -