ایم این اے محسن داوڑ کو بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا

  ایم این اے محسن داوڑ کو بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو  بیرون ملک جاتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محسن داوڑ تاجکستان میں ہیرات سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تاہم ایف آئی اے کی جانب سے محسن داوڑ کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روکا گیا۔اس حوالے سے محسن داوڑ نے بتایا کہ میرا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ای سی ایل سے نکالا ہوا ہے، میں جا رہا تھا مجھے روک دیا گیا، محسوس ہوا انہیں پہلے سے اطلاع دی گئی تھی۔محسن داوڑ نے کہا کہ کاؤنٹر پر پہنچا تو بتایا گیا کہ نام ای سی ایل میں ہے، میں نے بتایا کہ کابینہ نے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ فون آیا ہے کہ مجھے نہیں جانے دینا۔ 
محسن داوڑ

مزید :

صفحہ اول -