”فیس سیونگ“کی ضرورت ہمیں نہیں مریم نواز کو پڑتی ہے، مسرت جمشید چیمہ

  ”فیس سیونگ“کی ضرورت ہمیں نہیں مریم نواز کو پڑتی ہے، مسرت جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت کی توجہ صرف اور صرف اپنے کیسز ختم کروانے اور کرپشن کا مال بچانے پر مرکوز ہے،آپ کی حکومت کا ایجنڈا غریب عوام پر بجلی کے بلوں اور مہنگائی کا بوجھ بڑھانا ہے۔مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے رد عمل میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ دنیا بھر میں آپ کی ترجیحات کے ایجنڈے کے ثبوت کے طور پر ڈیلی میل کا کیس ہی کافی ہے۔”فیس سیونگ“کی ضرورت ہمیں نہیں آپ کی مریم نواز کو پڑتی ہے جو جھوٹے چہرے کی بار بار سرجری کروانے ملک سے باہر چلی جاتی ہیں۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اصل اقتدار عوام کے دلوں پر راج کرنا ہے جو عمران خان کر رہا ہے،ہم ہر جلسے میں حلف اٹھاکر تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم حقیقی آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے،ہم آئین کی پاسداری کا بھی حلف اٹھاتے ہیں اور انشااللہ عمران خان کے ساتھ یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
مسرت جمشید

مزید :

صفحہ اول -