وزیر اعظم کی مصروفیات،سیاسی صورتحال پر طلب کردہ مشاورتی اجلاس ملتوی 

   وزیر اعظم کی مصروفیات،سیاسی صورتحال پر طلب کردہ مشاورتی اجلاس ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی خاندانی مصروفیات کی وجہ سے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے بلایا گیا سینئر قیادت کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتوار کے روز سینئر قیادت کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں عمران خان کے اعلان اور آئندہ کے حوالے سے مشاورت ہونا تھی تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی خاندانی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس انعقاد کے بغیر ہی ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف سے صرف مصدق ملک اور احد چیمہ نے لاہور میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف پہلے پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کریں گے اور اس کے بعد پارٹی کے سینئر رہنماوں کا اجلاس بلائیں گے۔نواز شریف سے مشاورت اور پارٹی رہنماؤں سے اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پی ڈی ایم کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس ملتوی

مزید :

صفحہ اول -