عمران خان کا استعفوں کا اعلان  پی ٹی آئی کا اہم اجلاس آج طلب

   عمران خان کا استعفوں کا اعلان  پی ٹی آئی کا اہم اجلاس آج طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا، استعفیٰ کے اعلان کے بعد عملدرآمد کے لئے عمران خان نے سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج پیر کو لاہور میں طلب کیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق عمران خان کے زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے استعفے دینے سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئے گی، پی ٹی آئی لیڈرشپ اجلاس کے بعد پارلیمانی اجلاسوں سے عمران خان مشاورت کریں گے۔
اجلاس طلب

مزید :

صفحہ اول -