عمران خان سیاست میں غیر متعلقہ، وفاق کو گراتے اپنی حکومتیں ختم کرنے کا اعلان کر گئے: مریم اورنگزیب 

عمران خان سیاست میں غیر متعلقہ، وفاق کو گراتے اپنی حکومتیں ختم کرنے کا اعلان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ملکی سیاست میں غیر متعلقہ ہو گئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عمران خان کی 4 سالہ تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی عمران خان کی وارثت ہے۔عمران خان کی حکومت میں ملکی قرضوں میں تاریخی اضافہ ہوا تاہم حکومت کی توجہ صرف اور صرف عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز ہے۔ اتحادی حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کے واضح ایجنڈے پر کاربند ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن وقت سے پہلے بس اس لیے کروائیں کہ عمران خان کا اقتدار ختم ہو گیا ہے، یہ وفاقی حکومت گرانے چلے تھے لیکن اپنی صوبائی حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے واپس چلے گئے۔یہ نظام سے نکلنے کا اعلان کرنے کے باوجود اسی نظام سے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔ کوئی فیس سیوینگ پی ٹی آئی کے کام نہیں آسکتی کیونکہ عوام ان کے حقیقی فیس سے واقف ہیں۔حالات بدل گئے لیکن ایک شخص کا جھوٹ، فسادی ذہن اور ایجنڈا نہیں بدلا۔وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے چارٹر آف اکانومی کے وژن سے تمام ادارے مضبوطی کی جانب گامزن ہوں گے، اکنامک افئرز میگزین کا اجراء پاکستان کی 75 سالہ تقریبات کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے، میگزین میں پاکستان کی پچہتر سالہ معاشی کامیابیوں کا احاطہ کیا گیا ہے، اکنامک افیئرز میگزین کی سوشل میڈیا سمیت آن لائن دستیابی ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اکنامک افئیرز میگزین کے اجراء کی تقریب سے خطاب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے پچھلے دور حکومت میں پاکستان یوتھ پروگرام کا آغاز کیا گیا، پاکستان یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو زیرو ٹیکس پر مراعات فراہم کی گئیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپنے سابقہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس پروگرام میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے، اس پروگرام میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے جیسے منصوبے شامل تھے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ چھوٹے کاروباروں میں نوجوانوں کو سہولیات بھی فراہم کی گئیں، پچھلی حکومت جب اقتدار میں آئی تو اس نے اس پروگرام کا نام تبدیل کر کے کامیاب جوان پروگرام رکھ دیا۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -