عمران خان کے یو ٹرن کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے،خورشید شاہ 

  عمران خان کے یو ٹرن کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے،خورشید شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست میں موڑ ہی موڑ ہیں اور اْن کے یو ٹرن کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے، عمران خان کا کوئی ایسا بیان اور موقف نہیں جس کی خود عمران خان نے نفی نہ کی ہو۔ جس سیاست دان کے اپنے قول و فعل میں اتنا تضاد ہو اسے دوسروں کی راہنمائی کا کوئی حق حاصل نہیں۔ اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کا کھلاڑی اور سیاست کا اناڑی ہے اور اس نے سوائے افراتفری اور انتشار کے قوم کو کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ الزام اور انتشار کی سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی اور عوام جلد ہی نقل سے اصل کی طرف لوٹ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی عوام کو نہیں بتایا کہ جس صوبے میں اس کی طویل عرصے سے حکومت قائم ہے اس کے حالات کیا ہیں اور وہاں کتنی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے نئے بیانئے بنا کر عمران خان عوام کے شعور کو چیلنج کر رہا ہے مگر عوامی شعور کو زیادہ دیر دھوکے میں نہیں رکھا جا سکتا۔ 
خورشید شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -