کوئی ساز ش نہیں ہوئی، ہم نے تحریک انصاف کو زبردستی اقتدار سے نکالا: فضل الرحمن 

    کوئی ساز ش نہیں ہوئی، ہم نے تحریک انصاف کو زبردستی اقتدار سے نکالا: فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہستان (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کیخلاف سازش کا نام عمران خان ہے، کہہ رہا تھا اسلام آبادآؤں گا،پھر آئے کیوں نہیں۔ 10لاکھ لوگوں کادعویٰ کرکے صرف10ہزارلوگوں کوجمع کیا۔داسو میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ نے کہا کہ پوری دنیا میں ہر طرف سے اسلام پر حملے ہو رہے ہیں، آج مغربی دنیا اسلام پر حملہ آور ہے، مسلمانوں کی قیادت دفاعی پوزیشن میں ہے، اسلام معاشی استحکام کانظام ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں دھاندلی کے ذریعے جعلی حکومت مسلط کی گئی، انتقامی سیاست شروع کی گئی،مخالفین کوجیلوں میں ڈالاگیا، آپ کیخلاف سازش نہیں ہوئی،ہم نے آپ کوزبردستی اقتدارسے نکالا، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی حکومت کوہٹاناضروری تھا، پی ٹی آئی حکومت کوانتقام سے فرصت نہیں ملی اس لیے معیشت بیٹھ گئی، جے یوآئی اسلامی تہذیب کوباقی رکھنے کی جنگ لڑرہی ہے۔امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مزید کہا کہ پاکستان کیخلاف سازش کانام عمران خان ہے، ایک گولی لگنے کے بعد ایسے بھاگا کہ اب گھرمیں بھی بلٹ پروف شیشے لگوا دیئے ہیں، حملے مجھ پر بھی ہوئے لیکن آج کھلے میدان میں عوام کے درمیان موجود ہوں۔
فضل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -