وادی نیلم،وین کھائی میں گرنے سے 6خواتین جاں بحق، 5عورتوں سمیت 8افراد زخمی 

وادی نیلم،وین کھائی میں گرنے سے 6خواتین جاں بحق، 5عورتوں سمیت 8افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       وادی نیلم (این این آئی)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں چھڑی کے مقام پر وین کھائی میں گرگئی حادثے کے نتیجے میں 6 خواتین جاں بحق اور 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔نیلم ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر اختر ایوب کے مطابق واقعہ دن 12 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا جب گاڑی میں سوار تمام خواتین ووٹ ڈالنے کے بعد واپس گھر جارہی تھیں پولیس کے مطابق حادثے میں 5 خواتین جاں بحق سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے حادثے میں ڈرائیور زخمی ہے پولیس حکام نے بتایا جاں بحق خواتین کی شناخت 50 سالہ شمیم بی بی زوجہ حسین، 80 سالہ زیور جان زوجہ بشیر ملک، 90 سالہ صاحبزادی بیوہ امین ملک، 95 سالہ الطاف جان زوجہ عمران ملک، 70 سالہ بی بی گڈی زوجہ اصغر ملک اور 50 سالہ رانی بی بی زوجہ حسین ساکنہ بیساں والی دودھنیال شامل ہیں اختر ایوب کے مطابق بیساں والی دودھنیال پولنگ اسٹیشن نمبر 7 اور 8 میں پولنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے بی ایچ یو دودھنیال منتقل کر دیا گیا آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو متاثرین کی تدفین اور زخمی افراد کے علاج کے لیے مدد اور تعاون کی ہدایات جاری کی ہیں۔
حادثہ 

مزید :

صفحہ آخر -