مقابلے کی دوڑ،پی آئی اے کابزنس کیلئے نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ 

         مقابلے کی دوڑ،پی آئی اے کابزنس کیلئے نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)ملکی ایئر لائنز انڈسٹری میں مقابلے کی دوڑ کے پیش نظر قومی ائیر لائن نے بزنس حاصل کرنے کے لیے نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کسٹمر کیئر سروس پر توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی، پہلے مرحلے میں پی آئی اے انتظامیہ نے کسٹمر کیئر ویک منانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے 28 نومبر سے 4 دسمبر تک کسٹمر کیئر ویک منائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر کے ایئر پورٹس پر تعینات پی آئی اے عملے کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔پی آئی اے کسٹمر کیئر ویک مسکراہٹ کے ساتھ خدمت کے نام سے منائے گی، اعلی کارکردگی والے پی آئی اے اسٹاف کو سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق مقابلے کی دوڑ میں پی آئی اے کو اپین کسٹمر سروس پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، پی آئی اے کے چیف ایچ آر افسر ایئر کموڈور عامر الطاف نے کسٹمر کیئر کا ہفتہ منانے سے متعلق سرکلر بھی جاری کر دیا۔
پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -