بلاول بھٹوکی پارٹی رہنماء ملک بخت روان،طارق خان کے قتل کی مذمت

 بلاول بھٹوکی پارٹی رہنماء ملک بخت روان،طارق خان کے قتل کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی پی پی باجوڑ کے رہنماوَں ملک بخت روان اور طارق خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بخت روان اور طارق خان کے قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بہیمانہ قتل پر پاکستان پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہاکہ قیادت سمیت پوری پارٹی سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
بلاول 
کراچی (این این آئی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کے ہمراہ ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سندھ کی قیادت نے یوم تاسیس کے جلسے کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پی پی پی سندھ کی قیادت نے چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب خارجہ پالیسی پر مبارک باد بھی دی۔ 
بریفنگ

مزید :

صفحہ آخر -