ڈیرہ،مسلح راہزن شہری سے  موٹر سائیکل چھین کرفرار

ڈیرہ،مسلح راہزن شہری سے  موٹر سائیکل چھین کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ کینٹ کی حدود واپڈا گرڈ سٹیشن کے سامنے راہزنی کی واردات، مسلح راہزن شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار، پولیس نے متاثرہ شہری کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود گرڈ روڈ پر واپڈا گرڈ سٹیشن کے سامنے 2نامعلوم مسلح راہزنوں نے خالد بن ولید سٹریٹ کے رہائشی سلیمان سدوزئی کو اس وقت روک لیا جب وہ سودا سلف لیکر گھر واپس جارہا تھا۔ مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر شہری سے موٹر سائیکل چھین لیا اورفرار ہوگئے۔ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔