ایم کیو ایم پاکستان کا وبائی امراض اور انسولین کی عدم دستیابی پراظہار تشویش 

ایم کیو ایم پاکستان کا وبائی امراض اور انسولین کی عدم دستیابی پراظہار تشویش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سندھ بھر کے مختلف علاقوں خصوصا کراچی میں ملیریا اور ڈینگی جیسی مہلک وبا کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ابھی سے اس وبا پر قابو نہیں پایا گیا توصورتحال سنگینی کی طرف چلی جائے گی ایک طرف یہ وبا عوام کو پریشانی میں مبتلا کر رہی ہے اور دوسری طرف ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انسولین کی بھی قلت ہو گئی ہے جو کہ لمحہ ِ فکریہ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی کی صورتحال میں عوام گھروں کا راشن بھی بہت مشکل سے خریدنے پر مجبور ہیں وہ کیسے ان وبائی امراض کا علاج معالجہ اور انسولین کا بندوبست کرے گی؟ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پابند کریں اور ہر علاقے میں وبائی امراض سے بچا کے لیئے جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کریں اور ساتھ ساتھ ذیابطیس کے مریضوں کے لیئے انسولین کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بھی فوری طور پر اپنا اہم کردار ادا کریں۔