ڈیرہ،محکمہ مال،ٹی ایم اے اور پولیس کا قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی 

  ڈیرہ،محکمہ مال،ٹی ایم اے اور پولیس کا قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللہ خان کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر درابن نادر نذرکی محکمہ مال، ٹی ایم اے اور پولیس کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی 630کنال سنٹرل گورنمنٹ /سرکاری اراضی واگزار، درابن بازار میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن، ناجائز منافع خوروں کیخلاف بھی کاروائیاں، متعدد دکانداروں کو جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر درابن نادر نذر کی قیادت میں نائب تحصیلدار درابن،ریونیو عملہ، تحصیل میونسپل عملہ اور مقامی پولیس درابن کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی۔کاروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 630کنال سنٹرل گورنمنٹ /سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر درابن نادر نذر کی نگرانی میں درابن بازار میں بھی ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان ناجائزتجاوزات کوہٹا دیا گیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر درابن نے اشیاء خوردونوش کی فروخت میں ناجائز منافع خوری کی شکایات پر مختلف دوکانوں کا جائزہ لیا اور ناجائز منافع خوری میں ملوث دکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔