بھانہ ماڑی پولیس کا منشیات فروش اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون،8 ملزمان گرفتار

       بھانہ ماڑی پولیس کا منشیات فروش اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے سماج دشمن سرگرمیوں، منشیات فروشی اور اسلحہ نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو دیگر سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی میں بھی ملوث ہیں، خفیہ اطلاعات پر گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7 عدد پستول،ایم فور رائفل اور تین کلو گرام سے زائد چرس سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے سماج دشمن سرگرمیوں اور منشیات فروشی سمیت اسلحہ نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا ہے جس کے دوران گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی نور حیدر نے8 ملزمان لقمان ولد لال پور،فضل غنی ولد عبد الخالق،حضرت عمر ولد خیال مت خان،ابرار حسین ولد محمد حسین،رحیم ولد حبیب،محبت ولد وارث،آنس ولد عبد الر حمن اور نظیف ولد عبد الر وف کو گرفتار کیا ہے،تمام ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جو منشیات فروشی،سماج دشمن سر گرمیوں اوردیگر جرائم میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، تمام ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7 عدد پستول، ایم فور رائفل اور تین کلو گرام سے زائد چرس چرس سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے