کراچی، یوسف پلازہ کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

کراچی، یوسف پلازہ کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوسف پلازہ پولیس کے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ میں 1 ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقابلہ بلاک 16، ڈی ایم سی آفس کے قریب ہوادو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی فرارہوگیا۔ یوسف پلازہ پولیس نے 2 مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تھاملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر زخمی ہوکر گر گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ساتھی فررا ہوگیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شکوراللہ ولد محمد رحیم کے نام سے ہوئی جبکہ فررای ملزم کا نام اسماعیل ولد مصری معلوم ہواہے۔ گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔