باجوڑ اور ہنگو میں صحافیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں،مشترم خان

باجوڑ اور ہنگو میں صحافیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں،مشترم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان)باجوڑ اور ہنگو میں صحافیوں پرحملوں کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔باجوڑ خارہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر کم اور بدمعاش ذیادہ معلوم ہورہاہے۔ایم ایس صحافی کوکوریج سے منع کرتے اپنے کونسی رازپوشیدہ رکھناچاہتے تھے۔مہمندصحافی برادری متاثرہ صحافیوں کی شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔قانون نافذکرنے والے اداریملوث ملزمان کوسخت سزادیں۔صدرمشترم خان۔وائس چیرمین گل محمد مومندمہمندپریس کلب کے صدر مشترم خان اور tuj کے وائس چیرمین گل محمد مومند  نے ہنگو میں پی ٹی آئی لیڈرکے جانب سے صحافی ایثارالحق اورباجوڑ خارہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر لیاقت کا خیبرنیوز نمائندہ ذاہدجان پردوران رپورٹنگ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے اس بات پرسخت افسوس کااظہارکیا۔کہ خارہسپتال میں قتل واقعہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹنگ کی دوران صحافی پرحملہ معنی خیزہے۔کیونکہ ایم ایس کونسی پوشیدہ رازچھپانے کی کوشش کررہے تھے۔جس سے وہ ڈاکٹرکم اوربدمعاش ذیادہ معلوم ہورہاہے۔حالانکہ ڈاکٹرمعاشرے کامسیحاہوتاہے۔نہ کہ ڈنڈابردارانہوں نے متاثرہ صحافیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے جبکہ قانون نافذکرنے والے سے ملوث ملزمان کیخلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا۔