میرپورخاص، بارہوں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا 

میرپورخاص، بارہوں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپورخاص (نامہ نگار ) چیئر مین و ناظم امتحان ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق 2022 کے سالانہ امتحانات کے تمام گروپس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، اعلان میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے ناظم غلام احمد آرائیں نے کیا،  اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ بارہویں جماعت کے امتحانات کے  گروپس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس میں 16 ہزار 5 سو 21 امیدواروں نے حصہ لیا تھا تاہم کامیابی کا تناسب 88.47 فیصد رہا نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن آکاش کمار نے حاصل کی جنکا تعلق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نوکوٹ سے ہے، پری میڈیکل میں دوسری پوزیشن پاریسہ سجاد نے حاصل کی جنکا تعلق ابن رشد گرلز کالج سے ہے، تیسری پوزیشن عطاء  محمد نے حاصل کی جنکا تعلق سندھ پبلک ہائی اسکول عمرکوٹ سے ہے، پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن عابد عالم نے حاصل کی جنکا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ سے ہے، پری انجینئرنگ میں دوسری پوزیشن عبدالصمد نے حاصل کی جنکا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج 12 میل سے ہے، پری انجینئرنگ میں تیسری پوزیشن شاہ دیو نے حاصل کی جنکا تعلق ڈگری کالج ڈیپلو سے ہے،اس موقعہ پر ناظم امتحانات نے کامیاب طلبہ و طالبات کو اسناد تقسیم کیں اور پھولوں کے تحفہ بھی دیا۔