صوابی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 20مجرمان اشتہار ی اور 32ملزما ن کو گرفتار کر لیا

صوابی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 20مجرمان اشتہار ی اور 32ملزما ن کو گرفتار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں  میں مختلف کارروائیوں کیدوران 20 مجرمان اشتہاری اور 32 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر  02 عدد کلاشنکوف، 01 عدد بندوق, 30 عدد پستول، 369 عدد کارتوس اور 160 گرام آئس برآمد کرلی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او یارحسین شہزاد خان نے  منشیات فروش تاج علی سکنہ یارحسین کو گرفتار کرکے 98 گرام آئس اور پستول برآمد کر لی جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران بجلی چوری میں مطلوب 02 مجرمان اشتہاری محمد عاصم سکنہ یارحسین اور اشفاق احمد سکنہ یارحسین گرفتار کر لئے۔ ایس ایچ او پرمولی فواد خان نے ایک کارروائی کے دوران ایک شخص اور خاتون کو حبس بے جا میں رکھ کر قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان اکرم،شیر عمر پسران پوشاد ساکنان نارنجی گرفتار کر لئے۔ملزمان کے خلاف مسمی انور سکنہ نارنجی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایس ایچ او لاہور نیاز علی نے  دوران گشت ایک کارروائی کے دوران مسلح شخص ملزم محمد ثمین ولد محمد کریم سکنہ نبی  کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور ایک پستول  معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔ایس ایچ او زیدہ عجب درانی نے ایک کارروائی کے دوران اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب ملزم  اعجاز ولد قادر سکنہ زیدہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جبکہ دوسری کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش  سے 22 گرام آئس برآمد کرکے  پابند سلاسل کیا گیا