مہمند میں آج سے پانچ روز ہ پولیو کا آغازہو گا

مہمند میں آج سے پانچ روز ہ پولیو کا آغازہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند میں اج سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز۔ بغیر کسی وقفے کے 28  نومبر سے دو دسمبر تک  مہم جاری رہے گا۔ پولیو مہم میں 110330 پانچ سال کی عمر تک بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گی۔پولیو مہم میں 433  ٹیمیں شامل ہیں ان میں 396 ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گے۔ 26 فکس اور 11 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔  جوکہ داخلی راستوں سمیت ہسپتالوں میں تعینات کی گئی ہے   سکیورٹی سمیت سب انتظامات مکمل کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق حیات نے کہا کہ اکثر والدین علاقائی مسائل پولیو سے جوڑتے ہیں۔ پولیو قطرے بچوں کو نہیں پلاتے۔ یہ اپنے بچوں سے سراسر ظلم کررہے ہیں اور ان کو عمر بھر کی معذوری کا شکار بنا دیتے ہیں۔ جبکہ کچھ والدین ایسے خاموش انکاری بھی ہے جوکہ جھوٹ بول کر بہانے بناتے ہیں اور اپنے بچے پولیو ٹیم سے چھپاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بارڈر ایریا کے نزدیک علاقوں میں پولیو کیسز سامنے آتے ہیں کیونکہ افغانستان میں پولیو مہم باقاعدگی کے ساتھ نہیں ہورہی ہے اس لیے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ ہمارے اس پاس اس کی وائرس موجود ہوتے رہتے ہیں۔ ہم تمام والدین، عمائدین، علماء کرام اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ اس موذی وائرس سے بچنے کے لیے ہر بچے کو پولیو قطرے ضرور پلائیے تو ہم اور ہمارے ملک اس مہلک وائرس سے محفوظ ہوسکتی ہے۔ اسکے علاؤہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد صاحبزادہ کے خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے ہیں پولیو مہم کے دوران داخلی و خارجی راستوں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ آمن و امان کی برقرار رکھنے کے لیے 1500 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ڈی پی او مہمند نے کہا کہ پولیو مہم تک پولیس موجود رہیں گے