پرائیویٹ افراد سے ضمنی لکھوانے پرپابندی عدالت میں چالان جمع کرانیکی رفتا ر سست

  پرائیویٹ افراد سے ضمنی لکھوانے پرپابندی عدالت میں چالان جمع کرانیکی رفتا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)پرائیویٹ افراد سے مقدمات کی ضمنیاں لکھوانے پر پابندی کی وجہ سے چالان مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے  ملزمان کے خلاف عدالتوں میں چالان جمع کروانے کی رفتار سست ہوگئی ہے تفصیل کے مطابق ایڈیشنل آئی جی نے تھانیداروں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ قانون کے مطابق مقدمات کی تکمیل خود کریں اور پرائیویٹ افراد سے مقدمات کی ضمنیاں لکھوانے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ پرائیویٹ افراد سے مقدمات کے چالان تحریر کروانے کی پابندی کے بعد  بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور چالان مکمل کرنے کا کام رک گیا جس کی وجہ ضلع ملتان کے تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران کو پریشانی کا سامنا ہے بتایا جاتا ہے کہ تھانیداروں کے پاس عام طور پر مقدمات کی مثل لکھنے کا وقت نہیں ہوتا اس مقصد کے لئے وہ ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی خدمات حاصل کرتے تھے جو تفتیش کے مطابق مقدمات کی مثلیں تحریر کرتے تھے اس طرح مقدمات کے چالان بروقت تیار کرکے عدالتوں میں بھجوادیے جاتے تھے  سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے چند روز قبل پولیس لائن سے تھانوں میں اضافی نفری بھی تعینات کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران تمام رپورٹس خود تحریر کریں اور کسی پرائیویٹ شخص سے نہ لکھوائیں جس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔