عمرانی بیانیہ بے نقاب، عوام کو ریلیف ملے گا، راشد محمود

  عمرانی بیانیہ بے نقاب، عوام کو ریلیف ملے گا، راشد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کبیروالا(نامہ نگار) عمران خان کے تمام”بیانیے“ جھوٹے ثابت ہورہے ہیں،عمران خان نیازی نے غیر ملکی آقاؤں کی ایماء پر اپنے تین سالہ دور اقتدار میں منظم سازش کے تحت ملک کو تباہی کے دہانے پہنچایا،جس کا خمیازہ آج ملک وقوم کو بھگتنا پڑرہا ہے،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں تحلیل ہونے سے حکومتی اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عمران نیازی کے تمام ڈراموں کا مقابلہ کرتے ہوئے ملکی بقاء اور سلامتی کیلئے جدوجہد کررہا ہے،موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور قومی انتخابات اپنے مقررہ (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

وقت پر ہی ہوں گے،ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع خانیوال کے  امیر مولانا عطاء اللہ بخاری اور تحصیل کبیروالا کے امیر مہر اختر حسین معاویہ کے ہمراہ نے پریس کلب کبیروالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک دوسرے کو ڈاکو اور چور کہنے والے میاں برادران اور آصف علی زرداری سمیت تمام سیاستدان کو ملک کو بچانے کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں،اگر کوئی اپنے ماضی کو بھول کر نیک عزائم کا اظہار کرے تو اس پرتنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے،ملکی خزانہ لوٹنے اور کرپشن کرنے والوں کو آئین اور قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے لیکن سیاسی انتقام پر بنائے جانے والے مقدمات کی آڑ میں کسی کو سیاست سے آؤٹ کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔جمعیت علماء اسلام نے ایوان میں ہمیشہ اسلامی تعلیمات کے منافی بل اور قراردارں کے خلاف ڈٹ کر کردار ادا کیا ہے،سابق آرمی چیف جنرل مشرف کو ”وردی“ میں صدر بننے میں جمعیت علماء اسلام (ف) نے تعاون اس لئے کیا تھا کہ انہوں نے منتخب ہونے کے بعد وردی اتارنے کا وعدہ کیا تھا،لیکن بعد اس کی پاسداری نہیں کی،جس کا وہ ذمہ دارتھا،اب وہ اپنے کئے کی سزا بھگت رہا ہے۔انہوں نے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان غیر ملکی قوتوں کا ایجنٹ ہے،جو الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں ثابت کردیا ہے،ہمارا اتحاد میاں برادران کی شخصیت کے ساتھ نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے،آئندہ قومی انتخابات میں موجودہ حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گایا نہیں،اس کا جواب قائدین ہی دے سکتے ہیں،ملک میں نظام اسلام کے نفاذ کیلئے قوم کو جمعیت علماء اسلام کی دیانتداراور باکردار قیادت پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے دوتہائی اکثریت کے ساتھ ایوان میں بھیجنا چاہیے کیونکہ جمعیت علماء اسلام ہی وہ واحد جماعت ہے،جس کے قائد سے لیکر عام کارکن  پر بھی کسی قسم کی کرپشن،بھتہ خوری یا بدامنی پھیلانے کو ئی الزام نہیں ہے۔اس موقع پر صدر اسلامک رائیٹرز فورم پنجاب زاہد مقصود قریشی،مہتمم جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا مولانا عمرفاروق اصغر، ممتاز حسین ممڑ،مہر اللہ نواز جوتہم، مولانا ممتاز حسین ممڑ،مفتی طارق اسماعیل اودیگر بھی موجود تھے۔قبل ازیں انجمن صحافیاں وپریس کلب(رجسٹرڈ) کبیروالا کے نومنتخب صدر سید فرخ رضا ترمذی نے جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو کو پریس کلب کبیروالا میں میٹ دی پریس کی دعوت قبول کرنے اور تشریف لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔