صوبائی اسمبلیاں چھوڑنے کا اعلان صرف ڈرامہ، گیلانی

  صوبائی اسمبلیاں چھوڑنے کا اعلان صرف ڈرامہ، گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹہ کوٹ+بارہ میل(نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر)  سمبلیاں توڑنے کا فیصلہ”غیر دانشمندانہ“ کچھ ہات نہ آتا دیکھ کر عمران(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 نیازی جمہور ی بساط ہی لپیٹنے پر اتر آئے، میں نہ مانوں کی رٹ ختم کر کے ڈائیلاگ پر آنا ہو گا،پرویز الہی اسمبلی نہیں توڑیں گے، لانگ ما ر چ کی ناکامی کی خفت منتخب راکین اسمبلیوں کوگھر بھیج کر مٹانا چاہتے ہیں،اسمبلیاں چھوڑنے سے جمہوری عمل نہیں رکے گا، حکومت ضمنی انتخاب کروانے پر غور کر ے گی،عوام عملاََ عمران نیازی کا ساتھ چھوڑ چکے،پیپلز پارٹی کی تاریخ جمہوریت کے تحفظ کی داستانوں سے بھری ہوئی ہے، جانوں کی قربانیاں دے کر جمہوری عمل کی آبیاری کی، یوم تاسیس بھر پور طریقے سے منائیں گے، آئندہ انتخاب دو تہائی سے جیتیں گے،ان خیالا ت کا اظہارپیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین، سا بق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستتان.، اپو زیشن لیڈر سینٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ طول مگر لاحاصل ناکام لانگ مار چ نے عمران احمد نیازی کو مکمل طو ر پعر ہوا س باختہ کردیا ہے ھزشتہ شب جلسے میں صو بائی اسمبلیاں چھوڑنے کا اعلان انکا محض ایک ڈرامہ ہے جسکا مقصد اپنیسیاسی ساکھ طچانا ہے، انہوں نے کہا کہ کے پی کے، پنجاب، گلگت بلتستان کی اسمبلیاں توڑنے کی باتیں کرنا آسان مگر ہمت کرنا بہت مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ وہ دعوے سے کہتے ہیں کہ پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کسی صورت نہیں توڑیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادپنجاب میں تحریک عدم لانے کے لئے مشورے مکمل کرچکا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ جمہوریت کے تحفظ کی عملی داستانوں سے بھری ہوئی پارٹی کا یوم تاسیس بھر پور انداز میں منایا جائیگا۔