اغواء، بدفعلی کے بعد بچہ قتل، 10 سالہ شعیب سپرد خاک، مقدمہ درج

  اغواء، بدفعلی کے بعد بچہ قتل، 10 سالہ شعیب سپرد خاک، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ،نامہ نگار)بدفعلی کے بعد قتل ہونیوالا 10 سالہ شعیب،سپرد خاک،والد کی مدعیت میں مقدمہ درج،پولیس سفاک قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام ورثا کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل تفصیل کے مطابق میلہ غلام شاہ میں آیا موضع چھجودہیہ ہا ر(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
ہائشی نزر فرید جوئیہ کا پانچویں جماعت کا طالب علم 10 سالہ شعیب کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد درند صفت قاتلوں نے  قتل کرکے نعش کو کھیتوں میں پھینک دیا تھالڈن پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر881 درج کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کردیا نماز جنازہ کے بعد معصوم شعب کو سپرد خاک توکردیا گیالیکن پولیس کی جانب سے تاحال سفاک قاتلوں کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ڈی پی او وہاڑی ظفربزدار نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ایف آئی آر میں قتل کے ساتھ زیادتی کی بھی دفعات شامل کی گئی ہیں ہر طرح سے تحقیقات کی جارہی ہے ہیں بہت جلد قاتل پولیس کی حراست میں ہونگے\