7دسمبر، جنید جمشید کی 6ویں برسی،مختلف شہروں میں دعائیہ تقریب کا اہتمام

    7دسمبر، جنید جمشید کی 6ویں برسی،مختلف شہروں میں دعائیہ تقریب کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)معروف نعت خواں جنید جمشید کی 6ویں برسی آج7دسمبر بروز منگل کو منائی جارہی ہے اس سلسلہ میں مختلف شہروں میں تقریبات ہونگی جنید جمشید 3دستمبر 1964کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے وائٹل سائنز کے نام سے پاپ موسیقی کا بینڈ(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
 تشکیل دیا جس میں بطور گلوکار1987میں کیریئر کا آغاز کیا اس بینڈ کی جانب سے ملی نغمہ دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان متعارف کرایا جو عوام میں بے حد مقبول ہوا 2004میں معروف سکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی بدل دی اور گلوکاری کو خیر باد کہہ کر2005میں پہلا نعتیہ البم جلوہ جاناں ریلز کیا انہیں 2007میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا وہ 7دسمبر 2016کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔