محکمہ تعلیم متحرک، سکولوں میں انسداد کرپشن ڈے کی تقریبات شروع

محکمہ تعلیم متحرک، سکولوں میں انسداد کرپشن ڈے کی تقریبات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چو ک اعظم(نامہ نگار) ہفتہ انسدادکرپشن کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے زیراہتمام 28نومبرکو  انسدادکرپشن ڈے منایاجائے گا۔اس سلسلہ میں 11بجے دن گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ میں سیمینار منعقدہوگا۔سیمینار میں ڈپٹی کمشنر لیہ فرحت حسین فاروق اورڈپٹی (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
ڈائریکٹرنیب ملتان شرکت کریں گے۔

سپیشل بچوں کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کرنیکا فیصلہ، سی ای او ہیلتھ راجن پور کا سکول کا دورہ، مختلف بیماریوں کی سکریننگ، معائنہ ٹیم مقرر
راجن پور (تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر مخوص بچوں کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات فراہمی کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم کا راجن پور کے سکول میں پہنچ کرکے بچوں کی سیکرینگ کی۔ضلع بھر کے بچوں کی سیکرینگ کے لیے ٹیم مقرر۔ بچے ہمارے مستقبل(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
 کا سرمایہ ہیں۔ انکی صحت کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق حکومت کی ہدایت پر گونگے بہرے اور سماعت سے محروم بچوں کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلے سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر عبدالحکیم مستوئی ڈاکٹر وں کی ٹیم کے ہمراہ گونگے بہرے سکول میں پہنچ گئے۔ جہاں پر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے سترہ سے زاہد بچوں کومختلف بیماری کی سیکرینگ کی۔ اسی طرح ضلع بھر کے تمام سکولوں میں مخصوص بچوں کو انکی دیلز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹر نصر اللہ خان۔ ڈاکٹر کرم حسین۔ ڈاکٹر جہانیگر خان احمدانی ائی سرجن کی قیادت میں ٹیم مقرر کر دی۔ ٹیم تینوں تحصیلوں میں سکولوں کے بچوں کی سیکرینگ کرکے صحت کی تمام سہولیات باہم پہنچائے گی۔ بعدا زاں سی ای او ہیلتھ راجن پور نے بتایا کہ کل مورخہ اٹھائیس نومبر سے پولیو کی قومی مہم شروع کی جارہی ہے جس پرپانچ لاکھ  تیس ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے لیے1167ٹیمیں کام کریں گی۔ تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔