قبل از وقت ریٹائرمنٹ، سرکاری ملازمین کا بوگس میڈیکل ان فٹ سرٹیفکیٹس حاصل کرنیکا انکشاف نوجوانوں کی حق تلفی، صورتحال سنگین

  قبل از وقت ریٹائرمنٹ، سرکاری ملازمین کا بوگس میڈیکل ان فٹ سرٹیفکیٹس حاصل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں میڈیکل فٹ سرکاری ملازم کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کیلئے" بوگس میڈیکل ان فٹ سرٹیفیکٹس" حاصل کرنے  کا انکشاف ہوا ہے۔جس کے بعد اپنے بچوں کو 17-A کے تحت بھرتی کروایا جارہا ہے۔جبکہ (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
دیگر اوریجنل میڈیکل ان فٹ ملازمین کے بچوں کو نوکری کے حصول میں حق تلافی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں عوام الناس کی جانب سے یہ شکایت زد عام ہے کہ اکثر سرکاری ملازم جو میڈیکل طور پر بالکل فٹ ہوتے ہیں۔لیکن وہ اس کے باوجود متعلقہ ہسپتال کے ٹاٹ مافیا سے ملی بھگت کرکے اپنا  بوگس میڈیکل ان فٹ کا سرٹیفیکٹ حاصل کر لیتے ہیں۔اور  اپنے بچوں کو رولز 17_A کے تحت بھرتی کروانے کیلئے  متعلقہ ادارے میں درخواست دیتے ہیں۔اور پھر اپنے بچے کو با اسانی  بھرتی کروا لیتے ہیں۔جسکی وجہ سے اوریجنل ان فٹ ملازمین کے بچوں کی حق تلفی ہورہی ہے۔اور وہ دربدر کے دھکے کھا رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین اور انکے بچوں نے صوبہ کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  فوری طور پر مذکورہ صورت حال پر نوٹس لیں۔اور بوگس ان فٹ میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنوانے والے سرکاری ملازمین کو چیک کریں۔اگر انہوں نے بوگس سرٹیفیکٹ بنوایا ہے۔تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔تاکہ یہ پریکٹس بند ہو اور  حق دار کو انکا حق مل سکے۔